0
Sunday 19 Jan 2014 22:50

ملک بھر میں پری بورڈ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے، سیکرٹری تعلیم آئی ایس او

ملک بھر میں پری بورڈ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے، سیکرٹری تعلیم آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں پری بورڈ امتحانات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ آئی ایس او کے سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر امجد کے مطابق پری بورڈ امتحانات کے حوالے سے طلبہ کی رجسٹریشن جاری ہے۔ تنظیم کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں طلبہ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں انکا کہنا تھا کہ امتحانات سے قبل طلبہ کی استعداد کو بڑھانے کے لیے اسٹڈی سکلز کے عنوان  ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت میں پری بورڈ امتحانات منعقد کروائے جا چکے ہیں اور 20 جنوری کو پشاور اور کوہاٹ میں اسٹڈی سکلز ورکشاپس منعقد ہوں گی۔

یاد رہے کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحانات اور اسٹڈی سکلز ورکشاپس سے کسی نسلی اور مسلکی تفریق کے، تمام طلبہ مستفید ہوتے ہیں۔ پری بورڈ امتحانات کے لیے بورڈ کے امتحانات سے قبل طلبہ کو پرچے حل کرنے کی مشق کے طور پر امتحان لیا جاتا ہے۔ اس امتحان کے سوالیہ پرچے انہی اساتذہ سے بورڈ کی طرز پر تیار کروائے جاتے ہیں اور پرچے حل کرنے کے لیے ویسی ہی جوابی شیٹز تیار کروائی جاتی ہیں جو بورڈ میں استعمال ہوتی ہیں۔ امتحان کے دوران، کمرہ امتحان میں نگران مقرر کیے جاتے ہیں۔ بعد ازاں پرچوں کی چیکنگ بھی بورڈ کی طرز پر کی جاتی ہے، جس سے بورڈ کا امتحان دینے والے طلبہ ہو بہو اسی عمل سے گذرتے ہیں اور انکی امتحانی کارکردگی بہت بہتر ہو جاتی ہے۔ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبہ کو انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 342839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش