0
Monday 20 Jan 2014 23:09

ڈی آئی خان، آئی ایس او کے مختلف یونٹس میں ہفتہ وحدت کے پروگرام اختتام پذیر

ڈی آئی خان، آئی ایس او کے مختلف یونٹس میں ہفتہ وحدت کے پروگرام اختتام پذیر

 اسلام ٹائمز۔ جشن ولادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں اور تعلیمی ادارہ جات میں ہفتہ وحدت کی تقریبات منعقد کی گئی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مختلف یونٹس میں ہونے والے پروگراموں میں ڈویژنل صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ڈویژنل صدر توقیر حسن نے ہفتہ وحدت کی ایک اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خداوند کریم اپنی کتاب میں فرماتا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو۔ انھوں نے کہا آج جب پاکستان مشکلات کا شکار ہے اور مسلمان، جو اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ ان مسائل سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں، حالانکہ درپیش مسائل و مشکلات کا حل وحدت میں مضمر ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی ایک ہی کلمہ حق پڑھنے والے ہیں اور ایک ہی خدا کی شہادت دینے والے ہیں۔ تفرقہ کی سازش اسلام دشمنوں کی ہے۔ دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے ان شیعہ اور سنی کو جدا جدا نہ کیا تو وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔  پوری ملت اسلامیہ کو دشمن کی اس سازش کا درک کرنا ہوگا۔ آج ہمیں اس طرح اکٹھے ہونا ہوگا کہ جس طرح نبی کریم (ص) کے دور میں مسلمان اکھٹے تھے۔ اس وقت انھوں نے اپنے سے کئی گنا قوی دشمن کو شکست دیکر اسلام کا بول بالا کیا۔ 

خبر کا کوڈ : 343037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش