0
Monday 16 Aug 2010 06:18

طالبان رہنما پاکستان میں ہیں،اسامہ کی گرفتاری اب بھی بنیادی ہدف ہے،پیٹریاس

طالبان رہنما پاکستان میں ہیں،اسامہ کی گرفتاری اب بھی بنیادی ہدف ہے،پیٹریاس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغانستان میں ایساف کمانڈر اور امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ طالبان رہنما پاکستان میں موجود ہیں،جبکہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی گرفتاری اب بھی امریکی افواج کا بنیادی ہدف ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو معلوم نہیں کہ القاعدہ رہنما کہاں ہے۔امریکی جنرل نے کہا کہ اسامہ دور کہیں پاک افغان سرحد پر پہاڑوں میں روپوش ہے۔انہوں نے کہا کہ اسامہ کی گرفتاری یا اس کی موت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تمام اتحادیوں کے لئے سب سے اہم کام ہے۔جنرل پٹریاس کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر امریکا جانے والے طیارے کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش پر اسامہ بن لادن کی جانب سے مبارکباد کا پیغام اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ زندہ اور دوردراز کسی خفیہ ٹھکانے پر روپوش ہیں۔ 
آج نیوز کے مطابق افغانستان میں امریکی اور اتحادی فوج کے کمانڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن پاک افغان سرحد کے درمیان کسی دور دراز پہاڑی علاقے میں چھپا ہوا ہے۔جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ افغانستان سے جولائی دو ہزار گیارہ میں انخلا کا آغاز زمینی حقائق سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن پاک افغان سرحد کے درمیان کسی دور دراز مقام پر چھپے ہوئے ہیں،تاہم اسامہ کی گرفتاری شدت پسندی کے خلاف جنگ میں شامل تمام افراد کیلئے اہم ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 34351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش