0
Wednesday 28 Jul 2010 12:51

افغانستان میں جنگ جیتنا پاکستان کے بغیر ممکن نہیں،نیویارک ٹائمز

افغانستان میں جنگ جیتنا پاکستان کے بغیر ممکن نہیں،نیویارک ٹائمز
نیویارک:اسلام ٹائمز-روزنامہ جسارت کے مطابق خفیہ امریکی دستاویزات سب سے پہلے شائع کرنے والے امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں پاکستان ڈبل گیم کے عنوان سے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کو شکست دینا پاکستان کے بغیر ناممکن ہے۔اخبار نے صدر اوباما پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان پر دبا ڈال کر طالبان اور انتہا پسندوں سے اس کے تعلقات منقطع کرائیں۔92000 دستاویزات میں سے صرف 180 دستاویزات جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔
اخبار نے صرف پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی اور ناٹو افواج پر منظم حملوں میں پاکستانی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔اخبار نے اداریے میں ایک بار پھر ہیلری کلنٹن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو بھی پاکستان نے پناہ دے رکھی ہے۔ جنرل (ر) حمید گل کو نشانہ بناتے ہوئے اخبار نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اب بھی طالبان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔نیویارک ٹائمز نے پاکستانی سفیر حسین حقانی کے وضاحتی اور تردیدی بیان کو بھی رد کرتے ہوئے دلیل تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور خیال ظاہر کیا ہے کہ پاکستان نے انتہا پسندوں کو قابو میں نہ کیا،تو پاکستان کی سلامتی اور کمزور جمہوریت کے لیے سخت خطرہ ہو گی۔
 دیگر امریکی اخبارات نے بھی اپنے اداریوں اور تبصروں میں پاکستان پر سخت تنقید کی،تاہم واشنگٹن پوسٹ نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی حالت سدھارنے کیلئے فوری مدد کرے،ورنہ عوام طالبان اور دوسرے گروپوں کی طرف دیکھنا شروع کر دیں گے اور مرکزی حکومت کا ڈھانچا گر جائے گا۔



خبر کا کوڈ : 32423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش