0
Wednesday 22 Jan 2014 22:20

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں اسلامی جمعیت کا پائینرز فیسٹیول

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں اسلامی جمعیت کا پائینرز فیسٹیول
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام پائنیرز فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ و طالبات نے خصوصی شرکت کی۔ فیسٹیول کے مہمانانوں میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سابق طالبعلم رہنما فرید احمد پراچہ، حافظ سلمان بٹ، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ زبیر صفدر، سمعیہٰ راحیل قاضی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی عبدالمقیت، غزالہ سعد رفیق، ایم این اے خیبر پختونخواہ عائشہ سید سلمیٰ اعجاز چوہدری ، نادیہ ماہ نور اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہمیشہ سے روایت ساز رہی ہے، کتاب میلہ ہو یا کرکٹ میلہ یا کوئی دوسری علم دوست سرگرمی ہو جمعیت ہی آپ کو ہمیشہ نظر آئے گی۔

فرید احمد پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں آپ کو جمعیت نے پائنئیرز فیسٹیول جیسی علم دوست سر گرمی دی ہے، جس میں شائنگ سٹار جیسے پروگرام میں پوزیشن ہولڈر کی حوصلہ افزائی ایک اچھی سرگرمی ہے۔حافظ سلمان بٹ نے کہ کہ آج جمعیت کو مٹانے والے اس فیسٹیول میں آکر دیکھیں کہ جمعیت نے کتنی بڑی علم دوست سرگرمی دی ہے۔ زبیر صفدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی جمعیت مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے اتنے پیارے فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ یہ ایک علم دوست سر گرمی ہے۔ جمعیت کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ طلباء کو علم دوست سرگرمیاں دی جائیں اور یہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔

سمعیہ راحیل قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائینئیرز فیسٹیول جیسی سر گرمی ایک طلباء کیلئے مثبت سر گرمی ہے اور جمعیت کو چاہیے کہ ایسے فیسٹیول دیگر تعلیمی اداروں میں بھی منعقد کریں۔ عبدالمقیت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ پنجاب جمعیت کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے جس نے نظم و ضبط کے ساتھ اس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ پائینئرز فیسٹیول میں پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز تقسیم کی گئیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے ایک طالبعلم کو موٹر سائیکل اور طالبہ کو سونے کی بالیاں دی گئیں۔ فیسٹیول میں نیلام گھر کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں بے شمار انعامات دیئے گئے۔ اس فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے کھانے پینے اور دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے ۔ جن پر طلبہ و طالبات نے خریداری کی۔
خبر کا کوڈ : 343945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش