0
Thursday 23 Jan 2014 17:01

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی شرکت، کارکن مشتعل ہو گئے

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی شرکت، کارکن مشتعل ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام گورنر ہاؤس کے باہر سانحہ مستونگ کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور پی ٹی آئی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا میں آئے تو مجلس وحدت کے کارکن مشعل ہو گئے اور انہوں نے عمران خان اور طالبان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ مشتعل کارکنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان طالبان کے حامی ہیں اور ان کا شہدائے کے ساتھ اظہار یکجہتی سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے جس کی ہم کسی طور اجازت نہیں دیں گے۔ کارکنوں نے طالبان خان مردہ باد، طالبان کے حامی مردہ باد، دہشت گردوں کے سرپرست مردہ باد جیسے نعرے لگائے۔ کارکنوں کے اشتعال کو دیکھتے ہوئے اعجاز چودھری اور عندلیب عباس وہاں سے واپس چلے گئے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما افسر رضا خان اور رائے ناصر علی نے اعجاز چودھری کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسی سے اختلاف ہے جس وجہ سے ہمارے کارکن مشتعل ہیں اس لئے آپ واپس چلے جائیں۔ دھرنے کی کوریج پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی تھے جنہوں سے سب سے پہلے طالبان کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ مستونگ کی مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کیلئے یہاں آئے تھے لیکن کارکنوں کے اشتعال کی وجہ سے ہمیں دھرنے میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے واقعات حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہے ہیں حکومت مخلص ہو تو دہشت گردی رک سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 344177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش