0
Saturday 25 Jan 2014 21:30

پاراچنار، فریقین میں مذاکرات کامیاب، معاہدہ تحریر کرکے 16 رکنی جرگہ کو اختیار دے دیا گیا

پاراچنار، فریقین میں مذاکرات کامیاب، معاہدہ تحریر کرکے 16 رکنی جرگہ کو اختیار دے دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے قبائل سرداروں کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ معاہدہ تحریر کرکے 16 رکنی جرگہ کو فریقین کے تنازعات ختم کروانے اور فیصلے کا اختیار دے دیا گیا۔ علاقے میں ایک ہفتے سے جاری کشیدگی ختم ہوگئی۔ پولیٹکل ایجنٹ کرم ایجنسی ریاض محسود نے محتلف قبائل کے عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق ائیر مارشل سید قیصر حسین، ایم این اے ساجد حسین طوری اور اقبال سید میاں کے مابین آ‏ئی جی ایف سی کے دفتر میں طویل گفت و شنید کے بعد مذاکرات کامیاب ہوگئے اور معاہدہ تحریر کرکے 16 رکنی امن جرگہ کو مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ جرگہ ممبران 2 ماہ کے اندر قبائل کے مابین حل طلب مسائل حل کرینگے اور اپنا فیصلہ صادر کرینگے۔
ریاض محسود کا مزید کہنا تھا کہ سابق ایم این اے منیر سید میاں نے قبائل کے مابین جو فیصلہ مرتب کیا تھا، جرگہ ممبران اسے بھی عملی جامہ پہنائیں گے۔ پولیٹکل ایجنٹ نے کشید گی کے خاتمے میں بھرپور تعاون کرنے پر قبائلی عما‏ئدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرم ایجنسی میں مستقل امن کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ پاراچنار شہر میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ایک ہفتہ سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ کل تک ہر روز ایک گھنٹہ جبکہ آج تین گھنٹے کرفیو میں نرمی کی گئی تھی۔ لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ گھروں میں اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 345040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش