0
Friday 31 Jan 2014 12:07

مذاکرات ہوں یا جنگ، نفاذ شریعت پر سودا نہیں ہو گا، طالبان

مذاکرات ہوں یا جنگ، نفاذ شریعت پر سودا نہیں ہو گا، طالبان
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے مشاورت جاری ہے تاہم پاکستان میں شریعت کے نفاذ پر کوئی سودا نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان شاہد اللہ شاہد نے کہا طالبان کی شوریٰ کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں حکومت کی جانب سے دی گئی مذاکرات کی پیشکش پر غور کیا جا رہا ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا جس طرح وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی ختم کر کے دم لیں گے اسی طرح ہمارا بھی موقف ہے کہ پاکستان میں جلد از جلد شریعت کا نفاذ ہو کیونکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور ہم اس میں شریعت کا نفاذ کر کے ہی رہیں گے یہ چاہے مذاکرات کے ذریعے ہو یا پھر اسکے لئے جنگ لڑنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 346917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش