0
Saturday 1 Feb 2014 23:02

امریکہ اور بھارت بلوچ علیحدگی پسندوں کی فنڈنگ کر رہے ہیں، علامہ ریاض شاہ

امریکہ اور بھارت بلوچ علیحدگی پسندوں کی فنڈنگ کر رہے ہیں، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات آئینی و شرعی حدود کے اندر کیے جائیں۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ امریکہ اور بھارت بلوچ علیحدگی پسندوں کی فنڈنگ کر رہے ہیں۔ علماء و مشائخ امن و محبت کے پرچار کیلئے اپنی توانائیاں صرف کر دیں۔ نفرت، تشدد اور موت کے کاروبار نے اسلام اور پاکستان کا چہرہ بگاڑ دیا ہے۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ انتشار اور فساد پھیلانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لیے ہے۔ طاقت کی دلیل سے نہیں دلیل کی طاقت سے مسائل حل کیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت صوبہ پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ محبت، امن اور برداشت کا چلن عام کرنا ہو گا، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، فرقہ وارانہ دہشت گردی ملک کی داخلی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ ملک کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہر طرح کی دہشت گردی اور لاقانونیت کا خاتمہ ضروری ہے۔ ملک کو مسائل و مشکلات کی دلدل سے نکالنا قومی قیادت کے تدبر کا امتحان ہے۔ صوفیاء کے پیروکار امن و محبت کا پرچار کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 347518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش