0
Monday 3 Feb 2014 10:09

حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے پاس مکمل مینڈیٹ اور اختیارات ہیں، چوہدری نثار

حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے پاس مکمل مینڈیٹ اور اختیارات ہیں، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کہتے ہیں طالبان مذاکراتی کمیٹی کا اعلان مثبت پیش رفت ہے ،پیر کو وزیرا عظم کی زیر صدارت اجلاس میں مذاکرات سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر چودھری نثار کا کہنا ہے کہ کچھ وضاحت طلب امور کا فیصلہ ہو جانے کے بعد مذاکرات کا عمل فوری شروع ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیموں کے اعلان سے ثابت ہوتا ہے کہ فریقین میں بات چیت کے ذریعے امن کا رستہ تلاش کرنے کی خواہش موجود ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے پاس مکمل مینڈیٹ اور اختیارات ہیں، اب دیکھنا ہے کہ طالبان کی کمیٹی کا مینڈیٹ کیا ہے اور وہ کیا اختیارات رکھتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ بات چیت انتہائی مشکل اور گھمبیر عمل ہے، جسے نتیجہ خیز بنانے کے لئے سیاسی قیادت کے علاوہ مذہبی اکابرین کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 347824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش