0
Monday 3 Feb 2014 22:16

پاکستان نے ایران سے گیس پائپ لائن منصوبے کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کردی

پاکستان نے ایران سے گیس پائپ لائن منصوبے کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کردی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کے ٹائم فریم کو مزید آگے بڑھانے کی تہران کو باضابطہ درخواست کردی ہے، ایران کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اس تجویز کو اعلٰی سطح پر غور میں لایا جائے گا۔ آئی پی گیس منصوبے کی ڈیڈ لائن میں اضافہ سے متعلق پاکستان اور ایران کے ماہرین اور متعلقہ حکام کا اہم اجلاس تہران میں ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری پٹرولیم جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب ایرانی وزیر توانائی نے کی۔ بات چیت میں پاکستان نے موقف ظاہر کیا کہ گیس منصوبہ کے ٹائم فریم کو حقیقت پسندانہ ہونا چاہیئے کیونکہ ایران پر جاری عالمی پابندیوں کے باعث، اس منصوبہ میں سرمایہ کاری لانا ابھی ممکن نہیں، ایرانی حکام نے پاکستان کی تجویز کو اعلٰی سطح کی ایرانی قیادت کے زیر غور لانے کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ اس منصوبے کی ڈیڈ لائن دسمبر 2014ء ہے، ایران اپنے حصہ کی پائپ لائن بچھا چکا ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے اس پر فی الحال کوئی پش رفت نہیں ہوسکی۔

دیگر ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان ایران مذاکرات تہران میں ختم ہوگئے۔ پاکستان نے گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ پاکستان معاہدے کے تحت گیس پائپ لائن دسمبر 2014ء تک مکمل کرنے کا پابند ہے۔ دوران مذاکرات پاکستانی حکام نے کہا کہ ایران پر پابندیاں منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ پابندیوں کی وجہ سے کوئی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تیار نہیں۔ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے حقیقت پسندانہ ٹائم فریم کی ضرورت ہے۔ ایرانی حکام نے کہا کہ ڈیڈ لائن میں توسیع پر پاکستانی تجاویز کا جائزہ لیں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید نے کی۔
خبر کا کوڈ : 348076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش