0
Tuesday 4 Feb 2014 14:56

آج کی ملاقات منسوخ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی سے وضاحتیں طلب کر لیں

آج کی ملاقات منسوخ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی سے وضاحتیں طلب کر لیں
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی سے وضاحتیں طلب کر لی ہیں، جس کے بعد آج ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔ طالبان کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ کمیٹی پر ملکی اور غیر ملکی دباؤ ہے، اللہ نہ کرے معاملات سبوتاژ ہوں۔ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔ دونوں کمیٹیوں میں آج ہونے والی ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے۔ حکومت کی کمیٹی نے مذاکرات سے قبل بعض وضاحتیں طلب کر لی ہیں۔ عرفان صدیقی نے مولانا سمیع الحق سے رابطہ کرکے حکومتی کمیٹی کی جانب سے متفقہ فیصلے سے آگاہ کیا۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ وضاحتوں سے قبل بامقصد مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد تحریری شکل میں وضاحتیں طالبان کمیٹی کو پیش کریں گے۔ 
دوسری جانب طالبان کمیٹی کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دفتر میں اجلاس جاری ہے جس میں کمیٹی کے تینوں ارکان شریک ہیں۔ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ کمیٹی پر ملکی اور غیر ملکی دباؤ ہے، اللہ نہ کرے معاملات سبوتاژ ہوں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات کے لیے جگہ کا انتخاب بھی ایک مسئلہ بن گیا تھا۔ حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے طالبان کمیٹی کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی تھی جسے مولانا سمیع الحق نے مسترد کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 348331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش