0
Tuesday 4 Feb 2014 19:28

آئندہ ہونیوالی دہشتگردی کے ذمہ دار طالبانی نمائندے ہونگے، علامہ حیدر علوی

آئندہ ہونیوالی دہشتگردی کے ذمہ دار طالبانی نمائندے ہونگے، علامہ حیدر علوی
اسلام ٹائمز۔ مذاکرات کی آڑ میں کسی کی بالا دستی قبول نہیں کریں گے، طالبان کے ورثاء خود ہی منصف بن رہے ہیں، خطرناک دہشت گردوں کو چھوڑنا آئین سے غداری کے مترادف ہو گا، پاکستان کے پچاس ہزار سے زائد بےگناہ لوگوں کا خون عمران خان، مولانا سمیع الحق اور طالبانی نمائندوں کے سر ہے اور آئندہ کسی بھی دہشت پسندانہ کارروائی کے ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک اسلام پاکستان کے سربراہ علامہ محمد حیدر علوی نے مصریال روڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال نقشبندی، علامہ نوید سیالوی اور مفتی عمران حبیب ضیائی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

علامہ حیدر علوی نے کہا کہ مذاکرات سے قبل ہی مولانا سمیع الحق کا یہ بیان کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کریں گے، تشویش ناک ہے۔ سزا نہ دینے کا عمل شر پسند عناصر کی حوصلہ افزائی کا باعث ہو گا۔ جنگ بندی یا امن کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ ہم اپنے آپ کو ہاتھ پاؤں باندھ کر دہشت گردوں کے حوالے کر دیں۔ اہل سنت کے علماء اور مشائخ کا اہم اجلاس جلد ہو گا۔ جس میں آنے والے حالات کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ ملکی صورتحال پر اہل سنت گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، قوم اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 348378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش