0
Wednesday 5 Feb 2014 07:20
ایران اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے

ایرانی انقلاب نے دنیا کی اقوام کو ایک واضح پیغام دینے کیساتھ ساتھ انہیں متاثر بھی کیا، پیر امین الحسنات

ایرانی انقلاب نے دنیا کی اقوام کو ایک واضح پیغام دینے کیساتھ ساتھ انہیں متاثر بھی کیا، پیر امین الحسنات
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران، اسلام آباد کے زیراہتمام ثقافتی ہفتہ کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ ان تقریبات میں ایرانی دستکاریاں، مینا کاری، قرآنی و فارسی خوشنویسی، کتب، تصاویر، مصوری شامل ہیں۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے)، اسلام آباد میں منعقدہ ثقافتی ہفتہ کا افتتاح وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کیا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلام آباد ڈاکٹر تقی صادقی بھی موجود تھے۔

وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے، ایران ہر آڑے وقت میں پاکستان کے کام آیا ہے۔ انقلاب اسلامی ایران نے ایرانی قوم کی تقدیر بدل کر رکھ دی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایرانی انقلاب نے دنیا کی اقوام کو ایک واضح پیغام دینے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کی اقوام کو متاثر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد دوسروں میدانوں کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے میدان میں بھی ایران نے بہت ترقی کی۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ایران کی ثقافت اور انقلاب اسلامی ایران سے متعلق لگائی گئی نمائش کو دیکھا۔
ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان نے اس موقع پر کہا کہ انقلاب کی سالگرہ کا یہ موقع کامیابی کا موقع ہے۔ اس دن ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی بپا کرکے پہلوی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ ملت ایران نے انقلاب آنے کے بعد آزادی، استقلال، خود اعتمادی اور جمہوری اسلامی ایران کی کامیابی کو اپنا شعار بنایا۔ خارجی دشمنوں اور داخلی ایجنٹوں کی کوششوں کا ناکام بنایا۔ ملت ایران نے امام خمینی (رہ) کی رہبری میں کٹھن مراحل کو عبور کیا جن میں ایران پر مسلط کردہ عراق جنگ بھی شامل تھی، جسے ثابت قدمی کے ساتھ فتح کیا گیا۔ ملت ایران خود اعتمادی کے بل بوتے پر آج مختلف میدانوں میں خود کفیل ہے۔ ایران کی خارجہ سیاست میں پاکستان کو خاص اہمیت حاصل ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور دوستی کا یہ جذبہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 348509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش