0
Saturday 8 Feb 2014 23:18

وزیر داخلہ کی ایف آئی اے میں زیرالتواء کرپشن مقدمات کی تحقیقات تیز کرنیکی ہدایت

وزیر داخلہ کی ایف آئی اے میں زیرالتواء کرپشن مقدمات کی تحقیقات تیز کرنیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بدعنوان ایف آئی اے افسران کو نوکری سے فارغ کیا جائے۔ کہتے ہیں ملکی ساکھ خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دوں گا۔ وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ایک ہفتے میں پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اعلٰی سطح کا اجلاس وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس، ایف آئی اے اور نیکٹا کے اعلٰی افسران نے شرکت کی۔ تینوں اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی ایف آئی کو ہدایت کی کہ ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلیے ایک ہفتے میں پالیسی مرتب کی جائے۔ انہوں نے ایف آئی اے میں زیر التواء کرپشن کے بڑے مقدمات کی تفتیش میں بہتری لانے اور تحقیقات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملکی ساکھ خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایف آئی اے کے کرپٹ افسران کی فہرست بنا کر انہیں فارغ کیا جائے۔ چوہدری نثار علی خان نے ایئرپورٹس پر امیگریشن کاؤنٹرز کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور مسافروں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس سکندر حیات کو وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت اور کہا کہ ناکوں پر تعینات اہلکار آٹھ گھنٹے ڈیوٹی پوری کریں۔
خبر کا کوڈ : 349753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش