0
Monday 10 Feb 2014 02:46

ڈی آئی خان، بقایا جات کی عدم ادائیگی پر واپڈا نے مضافاتی علاقوں کی بجلی منقطع کر دی

ڈی آئی خان، بقایا جات کی عدم ادائیگی پر واپڈا نے مضافاتی علاقوں کی بجلی منقطع کر دی
اسلام ٹائمز۔ چیف ایگزیکٹو پیسکو بریگیڈئیر (ر) طارق سدوزئی کی ہدایت پر ایس ای پیسکو شفیق خان کی نگرانی میں ایکسین پیر ثمر شاہ اور ایس ڈی او رورل محمد ایاز برکی کی زیر قیادت پیسکو ٹیم نے 35 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ بالو ہزارہ، علاقہ گرہ گاما اور علاقہ نہال میں 100kv کے ایک، پچاس کے وی کے چار اور پچیس کے وی کے دو ٹرانسفارمروں کی بجلی منقطع کر کے علاقہ کی مکمل بجلی کاٹ دی۔ واپڈا کے ذمہ داران کے مطابق فوری طور پر بجلی کے بقایا جات ادا کئے جائیں ورنہ علاقہ میں بجلی بحال نہیں کی جائیگی۔ واپڈا ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ سیف الرحمن، سپرنٹنڈنٹ مشتاق واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے چیئرمین عظمت خان اور سفیداللہ بھی شامل تھے۔ پیسکو ٹیم نے ڈیڑھ لاکھ روپے کے بقایا جات پر علاقہ کے موسیٰ ناکہ پیٹرول پمپ کی بجلی بھی منقطع کر دی۔ اسی طرح ایک ہفتہ قبل پچاس لاکھ روپے کے بقایا جات پر علاقہ حاجی مورہ کی بجلی بھی منقطع کی گئی۔ جس پر بعض صارفین نے عدالت سے بجلی کی بحالی کیلئے رجوع کیا۔ جس پر عدالت نے پیسکو ٹیم کو ہدایت کی کہ جو صارفین اپنے بقایا جات ادا کرنا چاہتے ہیں، انکی بجلی بحال کر دی جائے اور جو صارفین اپنے بلز ادا نہیں کر رہے، انکے خلاف محکمہ پولیس فوری کارروائی کرے۔ عدالت کی ہدایت پر بجلی بلز کے بقایا جات ادا کرنے والے صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی جبکہ دیگر صارفین جنہوں نے اپنے بقایا جات ادا نہیں کئے اس مسئلہ کے حل کیلئے بھی ایک کمیٹی بنا دی گئی تھی، مگر حالیہ کاروائی میں تاحال کئی دیہات تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 350036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش