0
Wednesday 12 Feb 2014 00:20
مذاکرات کے دوران دہشتگردی کے واقعات پر حکومت سنجیدگی سے نوٹس لے

احتساب عدالتیں اغواء برائے تاوان کا ادارہ بن چکی ہیں، فیصل کریم کنڈی

احتساب عدالتیں اغواء برائے تاوان کا ادارہ بن چکی ہیں، فیصل کریم کنڈی
اسلام ٹائمز۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات منطقی نتیجے تک پہنچیں۔ مذاکرات کا مینڈیٹ موجودہ حکومت کو پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں نے پہلے ہی دیدیا ہے، لیکن اسکے لئے ٹائم فریم بھی ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری پولیٹیکل سید ناصر عباس شیرازی کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد، پیر فواد رضا زکوڑی اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں سید تہور عباس ضلعی سیکرٹری پولیٹیکل ڈیرہ، زاہد جعفری سیکرٹری جنرل اور تنویر مہدی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شامل تھے۔
 
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دوران دہشتگردی کے واقعات پر حکومت سنجیدگی سے نوٹس لے۔ ان واقعات میں وہ قوتیں ملوث ہیں جو مذاکرات کو ناکام کرنا چاہتے ہیں۔ ان واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں موجودہ حکمرانوں نے ہم سے پرویز مشرف پر آرٹیکل چھ لگا کر ان کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تھا، آج ان حکمرانوں میں جرات نہیں کہ پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرسکیں۔ ہم کو پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کے طعنے دیئے گئے۔ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ اٹھارہ فروری 2014ء کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالتیں اغواء برائے تاوان کا ادارہ بن چکی ہیں۔ پری بارگیننگ کر رہی ہیں۔ ملزم کو پکڑا ڈیل کرکے چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی ملکر حصہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 350683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش