0
Sunday 16 Feb 2014 00:41

قیمتوں میں اضافے کو روکنے سے بات نہیں بنے گی عوام حکمرانوں کے دھوکے میں نہ آئیں، مظاہر حسین موسوی

قیمتوں میں اضافے کو روکنے سے بات نہیں بنے گی عوام حکمرانوں کے دھوکے میں نہ آئیں، مظاہر حسین موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل سید مظاہر حسین موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ نون کے جھوٹے بیانات کے دھوکے میں نہیں آئیں، اگر ان کو عوام کا اتنا ہی خیال ہے تو اکتوبر 2013ء کے نرخ پر گلگت بلتستان کے عوام کو گندم کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ قیمتوں میں اضافے کو روکنے سے بات نہیں بنے گی عوام ان کے دھوکے میں نہ آئیں، ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی پوری طاقت سے حکمرانوں کے سہانے خوابوں کو چکنا چور کردیں گے اور انہیں چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے نام پر ہمیں بہت بلیک میل کیا گیا ہے 67 سالوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم عوام نے صرف گندم کی سبسڈی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر یہ لوگ سیخ پا ہو گئے ہیں، بات اس سے آگے بھی بڑھ سکتی ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اس خطے کے عوام پر مزید ظلم بند کریں۔ سید مظاہر حسین نے مزید کہا کہ حکمران اس دن سے خوف کھائیں جب اس خطے کے عوام مطالبات کرنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ افواہیں پھیلانے والے اور احتجاجی تحریک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کی کڑی نگرانی کریں۔ ان لوگوں نے ماضی میں بھی اپنے بنیادی حقوق کی خاطر اٹھنے والی تحریکوں کو فرقہ ورانہ دہشت گردی اور اختلافات کو ہوا دیکر ناکام کیا ہے۔ ہم عوامی حقوق کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہیں اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ملی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشوں سے باز آ جائیں۔ ان کا کہنا تاح کہ اس اہم علاقائی ایشو کے موقع پر قائم اتحاد و یگانگت کو کسی شرارت کے ذریعے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔
خبر کا کوڈ : 352109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش