0
Saturday 22 Feb 2014 21:59

بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی جاں بحق

بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی خطے جموں کی امبھ پھالہ جیل میں سنیچر کی صبح ایک پاکستانی قیدی شوکت علی کی لاش پراسرار حالات میں پائی گئی، شوکت علی کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تھا، جیل حکام کا کہنا ہے کہ شوکت علی نے ایک سکارف کو بیت الخلاء کی کھڑکی میں لگی لوہے کی سلاخوں سے باندھ کر پھندا بنایا اور خود کشی کر لی، یہ گذشتہ ایک سال میں جموں کی جیلوں میں پاکستانی قیدی کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ برس مئی میں جموں و کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں قیدیوں نے حملہ کر کے پاکستانی قیدی ثناء اللہ کو ہلاک کردیا تھا، ان کی ہلاکت کو پاکستانی جیل میں قید بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی ہلاکت کا ردعمل سمجھا گیا تھا، انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں بنیادی انسانی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے، واضح رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق فی الوقت بھارتی جیلوں میں 396 پاکستانی باشندے قید ہیں جن میں 139 مچھیرے شامل ہیں۔ ان قیدیوں میں سے متعدد جموں و کشمیر کی جیلوں میں بھی قید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 354475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش