0
Sunday 23 Feb 2014 10:29

بلوچ ضمنی انتخابات، نواز لیگ نے میدان مار لیا

بلوچ ضمنی انتخابات، نواز لیگ نے میدان مار لیا
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی تحصیل بلوچ کے حلقہ ایل اے 22 سدھنوتی 2 میں ضمنی انتخابات کے لیے کل ووٹ ڈالے گئے تھے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 160 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج میں نواز لیگ کے امیدوار سردار فاروق طاہر 24 ہزار923 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پی پی کے امیدوار سردار فہیم اختر ربانی 18ہزار136 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔ مسلم کانفرنس کے امیدوار فاروق انقلابی نے 776 ووٹ لیے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ اس حلقے میں کل 86384 رجسڑڈ ووٹرز ہیں جن کے لیے 171 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ یہ نشست پی پی پی کے وزیر سردار اختر ربانی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

پولنگ کے دوران مجموعی طور پر امن رہا جبکہ پنگی گلہ پولنگ اسٹیشن سے نامعلوم افراد پولنگ بکس لے کر فرار ہوگئے۔ کولاہ چوکیاں پر پتھرائو سے پولنگ آفیسر ملک بشیر زخمی ہوگئے۔ مجاڑی میں سیاسی کارکنوں کے تصادم کے باعث اس پولنگ اسٹیشن پر دن کے وقت پولنگ روک دے گئی تھی۔ بعدازاں رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری طلب کرنے کے بعد رات 8 بجے یہاں دوبارہ پولنگ شروع ہوئی، جو رات گئے تک جاری رہی۔ 

ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار فہیم اختر ربانی، مسلم لیگ نواز کے سردار فاروق احمد طاہر، مسلم کانفرنس کے ملک فاروق انقلابی، پی ٹی آئی کے سردار ماجد خان جبکہ دو آزاد امیدواران سردار فاروق ارشد اور سردار آصف قیوم ایڈووکیٹ مدمقابل تھے۔ کل 171 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 60 کو حساس اور 41 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 354639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش