0
Tuesday 25 Feb 2014 17:36

جے یو پی نے اہلسنت کے بڑے اتحاد کیلئے رابطے شروع کر دیئے

جے یو پی نے اہلسنت کے بڑے اتحاد کیلئے رابطے شروع کر دیئے

اسلام ٹائمز۔ جے یو پی (نورانی) گروپ کے نو منتخب صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے اہلسنت کے ایک بڑے اتحاد کیلئے تمام تنظیموں سے روابط شروع کر دیئے ہیں، وہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی سے ملاقات کرینگے اور اسکے بعد وہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے بھی ملاقات کرینگے جس میں اہلسنت کا ایک بڑا اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اخبار نویسوں سے گفتگو  کرتے ہوئے ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے بتایا کہ جلد اہلسنت قوم کو ایک بڑی خوشخبری دیں گے، انکا کہنا تھا کہ فی الحال جے یو پی کے دستور میں کسی ترمیم کاامکان نہیں لیکن جب اتحاد قائم ہو جائیگا تو ایک دستوری کمیٹی قائم کر دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب میں ضرور حصہ لیں گے، اسوقت ملک کی تمام اہلسنت جماعتیں ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ چاہتی ہیں، اس مقصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، اس سلسلے میں 2 مارچ کو کراچی میں جے یو پی کے زیراہتمام علماو مشائخ کنونشن بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو  کرتے ہوئے متحدہ جمیعت علما پاکستان کے سربراہ مفتی محمد صفدر قادری نے کہا کہ ہماری جماعت جے یو پی نورانی کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی اور اگر اہلسنت کے  اتحاد کیلئے اپنی جماعت کو  جے یو پی میں ضم کرنا پڑا تو بہ فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 355308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش