0
Wednesday 26 Feb 2014 08:48

وفاقی حکومت سندھ حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نظر رکھے، وسیم احمد

وفاقی حکومت سندھ حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نظر رکھے، وسیم احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما وسیم احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے کشیدہ حالات اور دہشتگرد جماعت کی اصلیت جانتے ہوئے صوبائی حکومت کا متحدہ کو سندھ حکومت کا حصہ بنانا ناصرف عوام کو تباہی و بربادی کے اندھیروں میں دھکیلنے بلکہ کراچی کی عوام پر زبردستی دہشتگردوں کو مسلط کرنے کے مترادف ہے۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر ملیر اور لانڈھی سے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم احمد نے کہا کہ شہر بھر میں جاری پولیو مہم کئی علاقوں میں اب بھی تعطل کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ شہر میں پولیو ورکرز پر کئے جانے والے جان لیوا حملے اور انہیں ملنے والی سنگین نتائج کی دھمکیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکمراں اچھی طرح واقف ہیں کہ بلاشبہ کراچی کی پولیو ٹیم کو متحدہ دہشتگردوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ وسیم احمد نے مزید کہا کہ شہر کی موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نظر رکھے تاکہ عوامی خواہشات اور مفادات کا خیال رکھا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 355587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش