0
Wednesday 26 Feb 2014 09:05
مشرق وسطٰی اور پڑوسی ممالک کی سلامتی خطرے میں پڑجائیگی

سعودی عرب کیجانب سے شامی باغیوں کو بھاری اسلحہ کی فراہمی پر روس کا اظہار تشویش

سعودی عرب کیجانب سے شامی باغیوں کو بھاری اسلحہ کی فراہمی پر روس کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ روس نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ شام کے جنگجووٴں کو بھاری اسلحہ کی فراہمی مشرق وسطٰی اور پڑوسی ملکوں کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگی۔ روسی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے شام کے جنگجووٴں کو پاکستانی ساختہ میزائل لانچر اور ٹینک شکن نظام فراہم کرنے کے منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اردن میں موجود مسلح شامی باغیوں کو اسلحے کی فراہمی کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کیخلاف باغیوں کے آئندہ حملے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنا ہے۔ اگر یہ حساس ہتھیار انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھ میں چلے گئے تو انجام کار امکان ہے کہ یہ ہتھیار دیگر ملکوں میں بھی استعمال ہوں گے۔ سعودی عرب کے ایسے کسی اقدام سے مشرق وسطٰی میں امن کو نقصان پہنچے گا۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس اور سعودی عرب کے درمیان طویل عرصے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ شام کے بحران میں ماسکو صدر بشار الاسد کا اتحادی ہے جبکہ ریاض کھل کر شامی باغیوں کی حمایت کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 355590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش