0
Thursday 6 Mar 2014 12:33

عدل اور انصاف پر حملہ کرنیوالے کسی بھی طرح مسلمان نہیں ہو سکتے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

عدل اور انصاف پر حملہ کرنیوالے کسی بھی طرح مسلمان نہیں ہو سکتے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عدل اور انصاف پر حملہ کرنے والے کسی بھی طرح مسلمان نہیں ہو سکتے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ میڈیا قاتلوں کے موقف کو حد سے زیادہ پیش نہ کرے۔ میڈیا کیلئے قانون کی حد مقرر ہے، جو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے اس کیلئے سزا بھی مقرر ہے۔ درندوں اور انسانوں میں فرق ہونا چاہیئے۔ اسلام کو اگر دو الفاظ میں بیان کریں، تو وہ عدل اور انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ قاتلوں کو بھی انصاف فراہم کرتی ہے مگر درندوں اور قاتلوں میں فرق ہونا چاہیئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی کے انتظامات موجود ہیں۔ وکلاء کو چاہیئے وہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ سپریم کورٹ بار کے نائب صدر عبداللہ خان نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے واقعہ کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر کے حالات خراب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ممالک شامل ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے۔ تعزیتی ریفرنس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار کے عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ ضلع کچہری بار روم میں بھی سانحہ اسلام آباد میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

خبر کا کوڈ : 358471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش