0
Wednesday 1 Sep 2010 13:45

امریکی فضائیہ کے عملے کی پاک فوج کے وفد سے بد سلوکی،ائیر پورٹ پر روک لیا،احتجاجا دورہ منسوخ

امریکی فضائیہ کے عملے کی پاک فوج کے وفد سے بد سلوکی،ائیر پورٹ پر روک لیا،احتجاجا دورہ منسوخ
راولپنڈی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق واشنگٹن میں سینٹ کام فلوریڈا کے دورہ پر جانے والے پاک فوج کے دستے کو ڈلاس ایئرپورٹ پر دہشتگرد سمجھ کر جہاز سے اتار لیا گیا،اس نارواسلوک پر احتجاج کرتے ہوئے پاک فوج کے دستے نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کر دیا،امریکی محکمہ دفاع نے واقعہ پر معذرت کی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق فوجی دستے کے 9 افراد کو جہاز سے اتارا گیا،پاک فوج کے دستے کی سربراہی میجر جنرل کر رہے تھے،پاک فوج کے دستے کیساتھ یہ واقعہ ڈلاس ائیرپورٹ پر پیش آیا،جہاز میں بدمزگی فلائٹ اٹینڈنٹ کے نامناسب جملے کے باعث پیش آئی۔پاک فوج کے دستے نے سینٹرل کمانڈ کا دورہ منسوخ کر دیا۔امریکی اخبار کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے واقعہ پر معذرت کی ہے۔
جیو کے مطابق پاک فوج کا 9 رکنی دستہ ایک روز پہلے واشنگٹن پہنچا تھا،ڈلاس سے جب ٹمپا کیلئے روانگی کے وقت ایک فوجی آفیسر نے اپنے ساتھی آفیسر سے کہا کہ چونکہ وہ پاکستان سے فلائٹس تبدیل کرتے ہوئے آ رہے ہیں اور خاصے تھک چکے ہیں۔امید ہے کہ یہ آخری فلائٹ ہو گی۔اس کے بعد منزل مقصود پر پہنچ جائیں گے۔ جہاز میں سوار ایک اور مسافر نے جب یہ گفتگو سن کر ایئر ہوسٹس کو بتایا،جس نے حکام کو مطلع کیا کہ شاید کوئی دہشت گرد جہاز پر سوار ہو گئے ہیں۔ایئر لائن کے عملے نے پاک فوج کے دستے سے گفتگو کی تو دستے نے واضح طور پر بتایا کہ وہ پاک فوج کے رکن ہیں اور امریکی محکمہ دفاع کی دعوت پر ٹمپا جا رہے ہیں،اس کے باوجود ایئر لائن کے عملے کا رویہ انتہائی نامناسب رہا۔جس کی بنیاد پر پاکستانی دستے نے امریکی محکمہ دفاع کو اس بدتمیزی کی اطلاع دی اور اپنا دورہ منسوخ کرنے کا بھی بتایا کیونکہ یہ بتا دیا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فوج کے نمائندے ہیں اور امریکی محکمہ دفاع کی دعوت پر یہاں آئے ہیں،اس کے باوجود ایئر لائن حکام کا رویہ انتہائی غیر مناسب تھا۔اس لئے وہ اپنا دورہ منسوخ کرتے ہیں۔ایئر پورٹ پر امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے پاکستانی فوجی دستے سے اس واقعے پر معذرت کی۔

خبر کا کوڈ : 35925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش