0
Monday 30 Aug 2010 13:16

ٹارگٹ کلنگ کی کچھ وارداتیں امریکی ایجنسیوں نے فسادات پھیلانے کیلئے کیں،حمید گل

ٹارگٹ کلنگ کی کچھ وارداتیں امریکی ایجنسیوں نے فسادات پھیلانے کیلئے کیں،حمید گل
 کراچی،لاہور:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ روز اول سے پاکستان کا دشمن ہے،ٹارگٹ کلنگ کی کچھ وارداتیں امریکی ایجنسیوں نے فسادات پھیلانے کیلئے کی ہیں۔پاکستان میں لیاقت علی خان سے لیکر بینظیر بھٹو کے قتل تک کی دہشتگردی سی آئی اے نے کروائی یا کی اور جتنے بھی سیاسی لیڈر قتل ہوئے ہیں وہ سی آئی اے ہی کا کارنامہ ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق وکی لیکس کی رپورٹس پر ہونیوالے انکشافات پر اپنے ردعمل میں حمید گل نے مزید کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے منصوبہ بندی کے تحت مذہبی لیڈروں کے قتل،جن سے فرقہ واریت پھیلی اور جن سیاستدانوں کے قتل سے نفرتیں بڑھیں یہ امریکی ایجنسیوں نے فسادات پھیلانے کیلئے کئے۔ملک کے اندر کچھ کالی بھیڑیں بھی ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔ 
حمید گل نے مزید کہا کہ بلیک واٹر اور اس جیسی دوسری بے شمار سکیورٹی کمپنیاں سی آئی اے کے لئے کام کرتی ہیں اور ان کمپنیوں کے لئے بعض ہماری اپنی کالی بھیڑیں آلہ کار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حمید گل نے کہا کہ امریکی پرائیویٹ کنٹریکٹرز کو حکومت کی مہربانی سے مزید ویزے مل گئے ہیں،حالانکہ کرزئی نے ان کو افغانستان سے نکال دیا ہے۔وکی لیکس رپورٹس کے منظر عام پر آنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ کام امریکی حکومت یا اس کے اداروں نے ہی اندر کسی کو نیچا دکھانے کیلئے کیا،کسی بڑے کے شامل ہوئے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔
دریں اثنا این این آئی کے مطابق حمیدگل نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فوجی آمریت کا خطرہ نہیں ہے،لیکن جمہوریت ضرور ناکامی کی طرف جا رہی ہے۔جب تک سیاستدان غیر ملکی بنکوں سے اپنا سرمایہ وطن واپس نہیں لاتے اور کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا،ملکی حالات تبدیل نہیں ہو سکتے۔امریکہ پاکستان کا کبھی دوست نہیں رہا نہ اب ہے۔
خبر کا کوڈ : 35737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش