0
Saturday 8 Mar 2014 22:29

خیبر پختونخوا حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے تیار

خیبر پختونخوا حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے تیار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیادی اکائی ہیں۔ الیکشن کمیشن اعلان کسی بھی تاریخ کا اعلان کرے بلدیاتی انتخابات کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں مثالی بلدیاتی نظام متعارف کر ا رہے ہیں، جس میں عوام خود اپنے وسائل کے اختیار مند ہوںگے۔ عوام نیک، صالح اور دیانتدار نمائندے منتخب کریں جو ان کے وسائل کو ذات کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں۔ پسماندگی کی بنیاد پر اضلاع میں فنڈز تقسیم ہوںگے۔ وہ دیر بالا میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے محکمہ بلدیات میں کرپشن کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے اور رشوت و کمیشن لینے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی۔ صوبے کی دیگر سیاسی جماعتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے خلاف سازشوں کے بجائے عوامی مسائل کے حل کے لیے موجودہ جمہوری حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی اصل ترقی محکمہ بلدیات کی کارکردگی سے مشروط ہوتی ہے۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور جلد ہی صوبہ میں بلدیات انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 359516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش