0
Monday 10 Mar 2014 09:54

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز پر فائرنگ، دھماکے سے فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز پر فائرنگ، دھماکے سے فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بھارتی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر حملے کے بعد ضلع بارہ مولہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 32 راشٹریہ رائفلز کی گشتی پارٹی ضلع بارہ مولہ کے علاقے رفیع آباد میں جا رہی تھی کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے اس پر حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 

دوسری جانب کیرن سیکٹر کے علاقے میں بھارتی فوجی بارودی سرنگ بچھا رہا تھا کہ اس دوران اسکا پاؤں ایک دوسری بارودی سرنگ پر پڑ گیا جو دھماکے سے پھٹ گئی اور فوجی ہلاک ہو گیا۔ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں حالات کی بہتری میں امریکہ کا کوئی ہاتھ نہیں اور افغانستان سے نیٹو فوجی انخلا کا کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 

بی جے پی کی جانب سے کشمیری طلباء کے خلاف غداری کیس کو انتخابی سیاست کا حصہ بنانا افسوسناک ہے۔ طلباء کے خلاف یونیورسٹی نے ایکشن لے لیا تھا اور یہ معاملہ وہیں ختم ہو جانا چاہیے تھا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کشمیر ہی سب کچھ اور سب سے پہلے ہے اور باقی معاملے ثانوی، تاہم بھارت کے لیے ایسا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 359858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش