0
Saturday 25 Apr 2009 13:19

مسلح افواج معاشرے کو انتہا پسندی سے ہر قیمت پر محفوظ رکھیں گی، جنرل طارق مجید

مسلح افواج معاشرے کو انتہا پسندی سے ہر قیمت پر محفوظ رکھیں گی، جنرل طارق مجید
کاکول : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے کہا ہے کہ مسلح افواج معاشرے کو انتہا پسندی سے ہر قیمت پر محفوظ رکھیں گی،پاکستان تمام ممالک خصوصاً ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کا خواہش مند ہے تاہم ہمارے بنیادی مفادات، خود مختار حقوق اور قومی وقار پرکسی قیمت پرسمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ وہ ہفتے کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 119 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اپنی تاریخ کے نازک موڑ سے گذر رہا ہے۔ ہم میں سے ہر وہ شخص جو وردی میں ملبوس ہے اس آزادی کی نمائندگی کرتا ہے جو ہمیں ایک قوم بناتی ہے اس لیے ہمیں چوکس رہنا ہوگا اور اس آزادی کے تحفظ کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ جنرل طارق مجید نے کہا کہ بڑھتی ہوئی خارجی مشکل صورتحال اور ہمارے پیچیدہ داخلی معاملات کے باعث ایسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے کہ ملک کو سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بڑھتے ہوئے غیر روایتی خطرات سے نبرد آزما ہیں جبکہ روائتی خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطرات کو شکست دینے کا راستہ پوری قوم کی متحدہ کوشش ہے اور اس حوالے سے مسلح افواج نے ریاست کے دیگر ستونوں کے ہمراہ کلیدی کردار ادا کرنا ہے جس کی وجہ سے ہم پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور ہمیں اس کڑے وقت کی شدت کے مطابق اقدامات کرنے ہوں گے۔ جنرل طارق مجید نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے مقدس فرض کے ساتھ ساتھ آپ پر نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔ آپ کو معاشرے اور اپنے ماتحتوں کو پُرتشدد انتہا پسندی کے چنگل میں پھنسنے سے بچانے میں کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کیڈٹس سے کہا کہ وہ اپنے نظریات کو روشن خیال رکھیں اور اپنے اندر اسلام کی حقیقی اقدار اور تعلیمات کو فروغ دیں تاکہ وہ دور حاضر کے منفی رحجانات کا عزم کے ساتھ مقابلہ کرسکیں۔ اس سے قبل جنرل طارق مجید نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور اعزازات تقسیم کیے۔ 119 ویں پریڈ کے لانگ کورس کی اعزازی تلوار اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر واجد اقبال، صدارتی طلائی تمغہ سینئر انڈر آفیسر اسفند یار خان ، چیف آف آرمی اسٹاف اوورسیز گولڈمیڈل الائیڈ انڈر آفیسر احمد ڈبلیو ایم قباعا (فلسطین)، چیف آف آرمی اسٹاف اوور سیز گولڈ میڈل سری لنکن کورس (13)کورس انڈر آفیسر ٹی این کمارا، چیف آف آرمی اسٹاف چھڑی ٹیکنیکل گریجویٹ کورس(21) خاور شفیق، چیف آف آرمی اسٹاف ٹیکنیکل گریجویٹ کورس (33) بہادر علی بٹ، کمانڈنٹ چھڑی انٹیئرٹیڈ کورس (38) ظفراللہ خان اور کمانڈنٹ چھڑی کیڈٹ کورس (4) انڈر آفیسر ماریہ صدیقی کو دیا گیا۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید نے قائداعظم پرچم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنی صلاح الدین کمپنی کو دیا۔ تقریب میں کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس کے والدین، عزیز اقارب، مسلح افواج کے اعلیٰ حکام اور غیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت
خبر کا کوڈ : 3610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش