0
Thursday 13 Mar 2014 11:05

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے2 بھارتی فوجیوں سمیت 13افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے2 بھارتی فوجیوں سمیت 13افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 2 فوجیوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ13 ملبے تلے دب گئے۔ 100سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ شدید برف باری کے باعث مقبوضہ کشمیر کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہو گیا ہے جبکہ 150 سے زائد گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بے موسم کی برف باری سے نظام زندگی معطل ہو گیا، برفباری سے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، برف باری سے درجنوں مکانات سمیت 150 عمارتوں کو نقصان پہنچا، عوام کو پانی کے حصول میں بھی سخت دشواری کا سامنا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث پیر سے اسکول بند ہیں، 2 روز سے جاری برف باری کے نتیجے میں وادی کا رابطہ دیگر حصوں سے منقطع ہو گیا ہے۔

جموں کشمیری ہائی وے مسلسل دوسرے روز ٹریفک کے لیے بند ہے، رن وے پر برف جمنے کے باعث پروازوں کی آمدورفت معطل ہے۔ لداخ خطے کے کارگل سیکٹر میں ایک فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے 82 فیلڈ رجمنٹ کے 2 بھارتی فوجی نائیک وجے پرساد اور درمیندر سنگھ ہلاک ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع گاؤں کے 2مکانوں پر تودے گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔ قاضی گنڈ کے علاقے میں مکان منہدم ہونے سے 48 سالہ خاتون جاں بحق ہوئی۔ کارگل سیکٹر میں کان پر پتھر گرنے سے 3 نیپالی مزدور ہلاک ہوگئے۔ سری نگر مظفر آباد دو طرفہ تجارت دوسرے روز بھی معطل رہی، درجنوں مال بردار ٹرک آرپار کے ٹریڈ سینٹروں پر کھڑے رہنے سے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔
خبر کا کوڈ : 361142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش