0
Friday 14 Mar 2014 00:11

سنی اتحاد کونسل نے تھر میں قحط پر قابو پانے کیلئے 12 نکاتی فارمولا پیش کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے تھر میں قحط پر قابو پانے کیلئے 12 نکاتی فارمولا پیش کر دیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے تھر میں قحط سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر قابو پانے کے لیے 12 نکاتی پلان پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پلان میں دی گئی تجاویز میں کہا ہے کہ 1۔ تھر اور چولستان سمیت تمام پسماندہ علاقوں کے لیے قومی فنڈ قائم کیا جائے۔ تمام وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور بڑے بیوروکریٹس اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اس فنڈ میں جمع کروائیں۔ اس کے بعد تمام بڑے صنعتکاروں، تاجروں اور پوری قوم سے اس فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل کی جائے اور اوورسیز پاکستانیوں اور عالمی اداروں کو بھی اس فنڈ میں شریک ہونے کی ترغیب دی جائے۔ 2۔ تھر میں برسات کا پانی محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ 3۔ تھر ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کر کے تھر کی پسماندگی دور کرنے کے لیے نمائشی کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ تھر میں موجود معدنی وسائل کو استعمال میں لانے کی منصوبہ بندی تیار کی جائے اور تھر کے معدنی وسائل کو تھر کی پسماندگی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ -4 حکومت تھر کے ایک لاکھ خاندانوں کو چار ماہ تک مستقل راشن اور ادویات فراہم کرنے کا بندوبست کرے۔

-5تھر کے کاشتکاروں کو مفت بیج مہیا کیے جائیں اور انہیں آسان شرائط پر زرعی قرضے فراہم کیے جائیں۔ -6تھر کے نوجوانوں کو فنی مہارت مہیا کی جائے۔ -7جانوروں کے لیے ویکسی نیشن کا انتظام کیا جائے۔ -8تھر میں قحط کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیا جائے اور غفلت کے مرتکب سرکاری افسروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ -9تھر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کو تھر میں خدمات سرانجام دینے پر آمادہ کیا جائے اور مقامی ڈاکٹروں کے لیے سروس کا پہلا سال تھر میں گزارنے کا قانون بنایا جائے۔ -10حکومت کالاباغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو اوّلین ترجیح بنائے تاکہ تھر سمیت پورے ملک کو خشک سالی اور قحط سے بچایا جا سکے۔ -11این جی اوز اور عالمی اداروں سے وزیراعظم اپیل کریں کہ وہ تھر کے بچوں کو بھی ملالہ جیسی اہمیت دیں۔ -12تھر میں روزگار کے لیے مشینری کی جگہ افرادی قوت استعمال کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 361453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش