0
Saturday 15 Mar 2014 03:04
عوام کا تحفظ نہ کرنیوالے حکمرانوں کی حکمرانی کا کوئی جواز نہیں رہتا

دہشتگردی میں ملوث مکتبۂ فکر کی حکومتی ایوانوں میں پذیرائی افسوسناک ہے، صاحبزادہ حامد رضا

دہشتگردی میں ملوث مکتبۂ فکر کی حکومتی ایوانوں میں پذیرائی افسوسناک ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ لاہور میں نرسوں پر پولیس تشدد شرمناک عمل ہے۔ پنجاب حکومت نے قوم کی بیٹیوں پر ڈنڈے برسا کر قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ حکومت دہشت گردوں سے مذاکرات اور خواتین پر سرعام تشدد کر رہی ہے۔ نرسوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کے ذمہ دار صوبائی وزیر قانون ہیں۔ اجتماعی زیادتی کا شکار طالبہ کی خود سوزی پنجاب کے حکمرانوں کے لیے باعث شرم ہونی چاہیے۔ زیادتی کا شکار طالبہ کی خود سوزی دردناک واقعہ ہے۔ تھر میں ایک سو چالیس ہلاکتوں کا خون حکمرانوں کی گردنوں پر ہے۔ کراچی کی خراب صورتحال وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلیت کا ثبوت ہے۔ کراچی کے عوام جرم بے گناہی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ لیاری گینگ وار کا خاتمہ کیے بغیر کراچی میں امن ممکن نہیں۔ کراچی کو کرچی کرچی کیا جا رہا ہے اور حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ سندھ حکومت لیاری کے حالات کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے تھنک ٹینک کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں تازہ اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے۔ کمرتوڑ مہنگائی عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ ہمارے حکمران کاروباری دوستوں کو نوازنے میں مصروف ہیں۔ کراچی کے مکین اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں اور روتے روتے ان کی آنکھوں کے آنسو خشک ہوگئے ہیں۔ رینجرز اور پولیس کراچی کے امن کے در پے وحشی قاتلوں پر قابو پانے میں عملاً ناکام ہوچکی ہے۔ عوام کا تحفظ نہ کرنے والے حکمرانوں کی حکمرانی کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ تھر میں نواز شریف اور زرداری کے محل ہوتے تو وہاں ہر چیز ہوتی۔ حکومت تھر کے متاثرین کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ دہشت گردی میں ملوث مکتبۂ فکر کی حکومتی ایوانوں میں پذیرائی افسوسناک ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 361856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش