0
Saturday 22 Mar 2014 11:13

کوئٹہ، ارباب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کیلئے طالبان سے رابطے کا فیصلہ

کوئٹہ، ارباب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کیلئے طالبان سے رابطے کا فیصلہ

اسلام ٹائمز۔ اے این پی کے رہنماء نواب ارباب عبدالظاہر کاسی اور دیگر مغویان کی بازیابی کے لیے ایک اجلاس بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا ارباب ہاوس میں مسلم لیگ کے صدر سینئر صوبائی وزیر نواب ثناءاللہ زہری کے صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ کے سرفراز بگٹی، سردار در محمد ناصر، اظہار کھوکر جبکہ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی کے مولانا عبدالوسیع، نواز کاکڑ، پشتونخوامیپ کے صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال، سید عبد القادر آغا، خوشحال کاسی، اے این پی کے صوبائی چیئرمین عبدالجبار کاکڑ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ارباب عبدالظاہر کی بازیابی کے لیے جدوجہد جاری رہیگی۔ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی اور وفاقی حکومت سے ارباب ظاہر کاسی کی بازیابی کے لیے رابطہ کیا جائیگا۔

بعض اخبارات میں پارٹیوں کی مشترکہ پریس کانفرنس جو نواب ثناءاللہ زہری نے کی تھی میں طالبان سے مذاکرات کی بات کی گئی تھی، جو غلط ہے کیونکہ پارٹیوں نے ایک مشترکہ کمیٹی اور اس کمیٹی کو یہ ٹاسک دیا گیا کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی اور وفاقی حکومت سے ارباب عبدالظاہر کاسی کی فوری بازیابی کے لیے ملاقاتیں کرے۔ پارٹیوں کے طرف سے ملاقاتوں کے لیے نئی بنائی گئی کمیٹی کے ترجمان مولانا عبدالوسیع ہونگے جبکہ رابطہ سیکرٹری رشید خان ناصر ہونگے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبدالرحیم زیارتوال، انجینئر زمرک خان اچکزئی، میر سرفراز بگٹی، مولانا عبدالقادر لونی، اخونزادہ عبدالمتین، بسم اللہ کاکڑ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی جبکہ نواب ثناءاللہ زہری مجوزہ کمیٹی کی سرپرستی کرینگے۔ بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ روز ارباب ہاؤس میں ہونے والی آل پارٹیز اتحاد کے اجلاس کے فیصلے اور پریس کانفرنس اس بنیاد پر ہوئی تھی، جو صحیح نہیں تھی۔ اب آل پارٹیز اتحاد کے ترجمان مولانا عبدالوسیع کمیٹی کا جلد ہی اجلاس طلب کریں گے۔ جس میں ارباب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کے لیے ہونے والے جدوجہد کو آگے بڑھایا جائیگا۔

خبر کا کوڈ : 364531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش