0
Saturday 22 Mar 2014 21:36

گلگت، الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے جاری

گلگت، الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت شہر میں صاف پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے الخدمت فاونڈیشن کی کاوششوں کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف گلگت بلکہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی اس منصوبے کو وسیع کرکے عوام کو صاف کی حصول میں درپیش مشکلات کو دور کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے گلگت بلتستان محبوب علی خان نے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی جانب سے صاف پانی (ہینڈ پمپ) کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں صاف پانی کی شدید قلت کے باعث عوام کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کے اس منصوبے کے بعد عوام کی مشکلات میں کافی حد تک کمی واقعی ہوگی۔ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی پانی کے منصوبے کے افتتاح پر عوام نے الخدمت فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے اختتام پر منصوبے کی کامیابی کے لئے خصوصی اجتماعی دعا بھی گئی۔
خبر کا کوڈ : 364767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش