0
Saturday 22 Mar 2014 21:44

ملائیشین لاپتہ طیارہ، چینی سٹیلائٹ نے سمندر میں تیرتے ٹکڑوں کی تصاویرجاری کردیں

ملائیشین لاپتہ طیارہ، چینی سٹیلائٹ نے سمندر میں تیرتے ٹکڑوں کی تصاویرجاری کردیں
اسلام ٹائمز۔ چین کے ادارے ایڈمنسٹریشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کچھ سٹیلائیٹ تصاویر جاری کی ہیں جس میں بحرہند کے سمندر میں کچھ ٹکڑے تیرتے ہوئے دکھائے ہیں جبکہ اس حوالے سے گمان کیا جا رہا ہے کہ یہ ٹکڑے گمشدہ ملائشین طیارے ایم ایچ 370 کے ہو سکتے ہیں۔ دوہفتوں سے لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش کے لئے ملائشیا کے علاوہ آسٹریلیا، برطانیہ اور چین کی بحری افواج سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں، آسٹریلیا کی جانب سے 16 مارچ کو گمشدہ طیارے کے حوالے سے سٹیلائیٹ تصاویر جاری کی گئی تھیں لیکن اس سے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ہو سکے۔ تاہم چین نے اسی مقام سے 120 کلومیٹر دوری سے لی گئی سٹیلائٹ تصاویر جاری کی ہیں جس میں کچھ ٹکڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ٹکڑے گمشدہ ملائشین طیارے ایم ایچ 370 کے ہو سکتے ہیں جس کے بعد چین نے امدادی ٹیمیں متعلقہ مقام کی جانب روانہ کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کوالالمپور سے بیجنگ جانے والے ملائیشین ایئر لائن طیارے کا رابطہ ملائیشیا اور ویتنام کے درمیان واقع سمندر پر منقطع ہو گیا تھا تاہم اب تک طیارے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات نہیں مل سکیں کہ آیا طیارہ تباہ ہوا یا اسے ہائی جیک کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 364768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش