0
Tuesday 25 Mar 2014 19:55

افغانستان سے پشاور کے راستے منشیات کی سمگلنگ عروج پر

افغانستان سے پشاور کے راستے منشیات کی سمگلنگ عروج پر
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یارک پولیس نے افغانستان سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس پی صدر صادق حسین بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او یارک منہاج سکندر بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ چنڈہ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران پشاورسے ملتان جانیوالی بس نمبر 2579/LRC کو روکا۔ دوران تلاشی گاڑی میں بیٹھے مسافر نوجوان نثار اللہ ولد فیض اللہ مروت سکنہ گمبیلا، لکی مروت کے پاؤں میں رکھے کاٹن جو پیلے شاپنگ بیگ میں بندتھا، کی تلاشی لی تو ایک ایک کلو کے گیارہ پیکٹوں میں گیارہ کلو اعلٰی کوالٹی کی ہیروئن پیک تھی۔ پولیس نے ہیروئن کو قبضے میں لیکر ملزم نثار اللہ کو گرفتار کر لیا۔ نثار اللہ بس میں کوہاٹ سے سوار ہوا تھا اور وہ افغانستان سے لائی جانیوالی لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن پشاور سے پنجاب سمگل کرنا چاہتا تھا۔ یارک پولیس نے ایس ایچ او منہاج سکندر بلوچ کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف 9 CCNSA-PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ عوامی حلقوں نے یارک پولیس کی بروقت کارروائی پر اے ایس پی صدر صادق حسین بلوچ اور ایس ایچ او یارک منہاج سکندر بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 365709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش