0
Wednesday 26 Mar 2014 22:28

کراچی، سائٹ ایریا میں سی آئی ڈی کی کارروائی، لشکر جھنگوی کراچی کا امیر عنایت گرفتار

کراچی، سائٹ ایریا میں سی آئی ڈی کی کارروائی، لشکر جھنگوی کراچی کا امیر عنایت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سائٹ میں سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے کراچی کے امیر عنایت کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی آئی ڈی کے انچارج فیاض خان کے مطابق گرفتار دہشت گرد عنایت فرقہ وارانہ قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا اور حکومت سندھ اس کی گرفتاری کیلئے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد عنایت کے قبضے سے 2 دستی بم اور ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کے امیر عنایت کا تعلق لشکر جھنگوی کے آصف چھوٹو گروپ سے ہے۔ دہشتگرد عنایت متعدد شیعہ سنی مسلمانوں کے قتل میں پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھا جو کہ آج سائٹ کے علاقے میں ایس ایس پی فیاض خان لغاری کی سربراہی میں سی آئی ڈی اہلکاروں کی جانب سے کی گئی چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 366166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش