0
Thursday 27 Mar 2014 00:23

شرپسندوں کیخلاف کارروائی پر پنجاب حکومت کا شکریہ،اساتذہ پنجاب یونیورسٹی

شرپسندوں کیخلاف کارروائی پر پنجاب حکومت کا شکریہ،اساتذہ پنجاب یونیورسٹی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور سڑکیں بلاک کرنے والے کسی صورت بھی طلبہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے فوری پولیس ایکشن لینے پر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود خان کا شکریہ ادا کیا۔ پریس کانفرنس میں پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی پر قابض طلبہ تنظیم کی جانب سےٹریفک بلاک کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے گاڑیوں میں چھوٹے چھوٹے بچے اور خواتین سخت مشکلات سے دوچار ہوتی ہیں، جبکہ ایمبولینس کے راستے میں پھنسنے سے کئی زندگیاں داؤ پر لگ جاتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی طلبہ ایسا نہیں کرتے، غیر طلبہ عناصر نے یونیورسٹی کا ماحول خراب کیا ہوا ہے۔ انھوں نے ہنگامہ آرائی کرنے والے نام نہاد طلبہ عناصر کیخلاف پولیس کی جانب سے فوری کاروائی شروع ہونے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ پریس کانفرنس میں صدر ڈاکٹر عابد حسین چودھری، سیکرٹری جاوید سمیع چودھری، ڈاکٹر فہیم آفتاب، ڈاکٹر محبوب حسین، فرحان احمد چودھری، عبدالجبار اور دیگر عہدیداران شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 366200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش