0
Wednesday 26 Mar 2014 23:18

لاہور، جمعیت کا کیمپس پل پر مظاہرہ، سٹرکیں بلاک

لاہور، جمعیت کا کیمپس پل پر مظاہرہ، سٹرکیں بلاک
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں نےاپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نیو کیمپس پل پر کینال روڈ بلا ک کر دی جس سے ٹر یفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔ مظاہرین نےمتعدد گاڑیوں کےشیشے توڑ دیئے اور پولیس پر پتھراو بھی کیا۔ پولیس نےتیرہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبا کےکارکنوں نے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے لئے پندرہ نمبر ہاسٹل کے باہر کینال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کارکنوں نےانتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی جس کے باعث کینال روڈ، بھیکےوال چوک، برکت مارکیٹ کی جانب ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرے کے باعث ٹریفک جام ہونے سےکئی ایمبولینسز بھی پھنس کر رہ گئیں۔ جمیعت کے کارکنوں نےمظاہرے کے دوران محض سڑک بلاک کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ دس سے زائد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ مشتعل کارکن ہاسٹل کے اندر سے بھی پولیس پر زبردست پتھراؤ کرتے رہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جمیعت کےتیرہ کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ کرنے اور ٹریفک بلاک کرنے والےجمعیت کے کارکنوں کےخلاف مقدمات درج کئےجائیں گے۔ دوسری جانب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب حافظ عبدالمقیت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ ان کا احتجاج پرامن تھا لیکن پولیس نے بلاجواز کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نےگرفتار طلبا کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 366176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش