0
Monday 31 Mar 2014 11:20

نیب بلوچستان نے بدعنوانی کے الزام میں اعلٰی آفیسر سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا

نیب بلوچستان نے بدعنوانی کے الزام میں اعلٰی آفیسر سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا

اسلام ٹائمز۔ نیب بلوچستان نے بدعنوانی کے الزام میں اعلٰی افسر سمیت دو گرفتار سرکاری اہلکاروں سے تفتیش شروع کردی۔ پہلے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار کو گرفتار کیا گیا اور بعد میں اس کی نشاندہی پر ایڈیشنل سیکرٹری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ نیب بلوچستان ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز نیب نے کوئٹہ سے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپروائزر خالد دلشاد کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق خالد دلشاد پر غیر قانونی اثاثے بنانے اور بی ڈی اے کے تعمیراتی ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام تھا۔ علاوہ ازیں ان کے مختلف بینکوں میں جو اکاؤنٹس تھے، وہ ان میں پڑی ہوئی رقوم کی بھی کوئی وضاحت نہیں کر پائے۔ جس پر نیب بلوچستان نے انہیں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد اس کی نشاندہی پر جمعے کے روز ایڈیشنل سیکرٹری اربن پلاننگ بلوچستان محمد موسیٰ ترین کو گرفتار کیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 367503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش