0
Wednesday 12 Mar 2014 13:00

بلوچستان، گندم خرد برد کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک سمیت 2 افراد گرفتار

بلوچستان، گندم خرد برد کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک سمیت 2 افراد گرفتار

اسلام ٹائمز۔ نیب بلوچستان نے محکمہ خوراک میں گندم میں خورد برد کے الزام میں ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ نیب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق نیب بلوچستان نے محکمہ خوراک کے گودام واقع سریاب روڈ کوئٹہ میں سال 2012-13ء کے دوران خریدی گئی گندم میں خرد برد کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں گودام کے انچارج شکر خان جتک کو پہلے ہی گرفتار کرکے تحقیقات کے بعد 2012ء کے اسٹاک کو چیک کیا گیا۔ جس میں 74000 کے لگ بھگ بوریاں کم پائی گئیں۔ جن کی مالیت اندازاً 26 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اس خرد برد کے الزام میں نیب بلوچستان نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک عبدالفتح اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔ نیب بلوچستان نے تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کردیا ہے جبکہ اس ضمن میں اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

خبر کا کوڈ : 360696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش