0
Thursday 3 Apr 2014 12:23

فاٹا کے 200 ذہین طلباء کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی منظوری

فاٹا کے 200 ذہین طلباء کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختوںخوا انجینئر شوکت اللہ نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے 200 ذہین طلباء و طالبات کی صوبے کے معیاری اداروں میں سرکاری خرچ پر تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے۔ اس سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں اس سال ہر ایجنسی سے 50 طلباء و طالبات کو حکومتی خرچ پر داخلہ دیا جائیگا۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے ان طلباء و طالبات کے مکمل اخراجات محکمہ تعلیم فاٹا برداشت کرے گا۔ وہ منگل کے روز گورنر ہاوس پشاور میں محکمہ تعلیم فاٹا کے حکام کی جانب سے فاٹا کے طلباء و طالبات کو صوبے بھر میں معیاری تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری فاٹا ارباب محمد عارف، دائریکٹر ایجوکیشن اسلام بنگش، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر ڈاکٹر محمد فخرعالم، ڈائریکٹر تعلیم فاٹا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر کو ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ گورنر کو بتایا گیا کہ فاٹا کے طلبہ کو صوبے کے معیاری تعلیمی اداروں میں حکومتی خرچ پر تعلیم حاصل کرنے کے منصوبے کے تحت 200طلباء طالبات کو 4 مرحلوں میں داخلہ دیا جائیگا۔ گورنر نے بتایا کہ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں اس سال 50 طلباء و طالبات صوبے کے معیاری تعلیمی اداروں میں داخلہ لیں گے اور ہر طالب علم پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت آئیگی۔ جس میں تعلیمی اخراجات کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے پر 192.125 ملین روپے کی لاگت آئیگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر طلباء و طالبات کو سکالرشپ دیے جائیں اور اس میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 368546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش