0
Thursday 3 Apr 2014 12:49

پاکستان سے جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی، طالبان مہمند ایجنسی

پاکستان سے جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی، طالبان مہمند ایجنسی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رہنماء خالد عمر خراسانی نے الزام عائد کیا ہے کہ فائر بندی کے دوران حکومت کی جانب سے وعدہ شکنی ہوئی ہے، اب جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کا نقصان پاکستان کو ہو گا، طالبان کو نہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق طالبان رہنماء خالد عمر خراسانی کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے فائر بندی میں توسیع نہیں کی گئی ہے، جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کا مطلب ہے کہ جنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک کے تمام بااثر طبقے جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، جو نقصان ہوا حکومت، فوج اور سیاسی طرف کی جانب سے ہوا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے مسئلے کا حل ای سی ایل سے ہٹا کر نکالا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر عمر خالد خراسانی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہار گئی، اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو روتے ہی رہنے دیا ہے، پاکستان کے مسائل قوم کے خود پیدا کئے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم کا سب سے بڑا مسئلہ میچ کیسے جیتنا ہے.

واضع رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی کے رہنما اور طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات آگے بڑھانے کے لئے ابھی تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جنگ بندی کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ اس لئے مزید سیز فائر کے لیے طالبان سے ملاقات انتہائی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 368554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش