0
Thursday 3 Apr 2014 12:25

مستقل سیز فائر کی کوشش کر رہے ہیں، پروفیسر ابراہیم

مستقل سیز فائر کی کوشش کر رہے ہیں، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی کے مابین آئندہ دو دنوں میں مشترکہ اجلاس ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اجلاس میں دونوں جانب سے سیز فائر کا اعلان کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی یہ بھی کوشش کر رہی ہے کہ مستقل فائر بندی ہو سکے، مشترکہ اجلاس کے فوری بعد طالبان شوریٰ سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 29 مارچ کو وزیر داخلہ سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے وزیر اعظم کو مکمل بریفنگ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سولہ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ طالبان نے سینکڑوں قیدیوں کی فہرست حوالے کی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ قیدیوں پر تشدد کے حوالے سے طالبان کے موقف سے حکومت کو آگاہ کر چکے ہیں۔ پروفیسر ابراہیم کے مطابق حکومت کو پیس زون بنانے کی بات کی گئی ہے لیکن ان کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا ہے۔
خبر کا کوڈ : 368547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش