0
Saturday 5 Apr 2014 09:41

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے فوجی جماﺅ کو جواز بخشنے کے لئے بہانے تلاش کررہا ہے، میرواعظ عمر فاروق

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے فوجی جماﺅ کو جواز بخشنے کے لئے بہانے تلاش کررہا ہے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ میرواعظ عمرفاروق نے قابض فوج کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں 71500 ایکڑ زمین فوج کی تحویل میں ہے، انہوں نے کہا کہ گلمرگ، ٹنگمرگ، سونہ مرگ، پہلگام میں فوجی چھاﺅنیاں اور بنکرس موجود ہیں، میرواعظ عمر نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی برادری سے اپیل کی کہ ایک متنازعہ علاقہ ہونے کی بناء پر جموں و کشمیر میں بھارت کے فوجی جماﺅ بڑھانے کے منصوبوں پر روک لگانے کے لئے مداخلت کریں، تاریخی جامع مسجد سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماﺅ والا علاقہ بن گیا ہے اور بھارت یہاں اپنے ناجائز قبضے کو دوام بخشنے کیلئے ہر گزرتے دن کے ساتھ فوج کم کرنے کے بجائے کسی نہ کسی بہانے اس میں مزید اضافہ کرتا جارہا ہے، میرواعظ عمر نے توسہ میدان کو لیز پر دینے کی مدت میں توسیع کرنے کے منصوبوں کی عمل آوری کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت یہاں اپنے فوجی جماﺅ کو جواز بخشنے کے لئے بہانے تلاش کررہا ہے اور یہاں کے اسمبلی میں بیٹھے لوگ بھارت کے ان منصوبوں کی عمل آوری میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صرف توسہ میدان ہی ایک مخصوص علاقہ نہیں ہے جہاں چھ ہزار پانچ (6500) سو کنال اراضی پہلے ہی فوج کی تحویل میں ہے بلکہ اس کے علاوہ مزید تین ہزار ایکڑ زمین اپنے تحویل میں لینا چاہتی ہے جبکہ فوج کی تحویل میں توسہ میدان کی مدت لیز اپریل کے مہینے میں ختم ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 369140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش