0
Sunday 6 Apr 2014 09:06

بھارت میں منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مزمل ہاشمی

بھارت میں منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مزمل ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے سرکاری انکشاف سے واضح ہو گیا ہے کہ بھارت میں منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایودھیا، گجرات، احمد آباد، مظفرنگر سمیت ہر جگہ مسلمانوں کو ہی خصوصی ہدف بنایا گیا ہے، بھارتی انتخابی مہم میں نریندر مودی کا پاکستان مخالف جارحانہ رویہ بی جے پی کا مکروہ چہرہ واضح کرنے کے لئے کافی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کے باوجود بھی ہندو بلوائیوں کو بھارتی سرکار روکنے میں ناکام رہی ہے جبکہ گجرات میں بدترین مسلم کش فسادات کرانے والے بی جے پی کے رہنما نریندر مودی وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان ہونے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور شیو سینا بھارتی مسلمانوں کو کسی صورت بھی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، بابری مسجد کی شہادت میں بھی یہی جنونی ہندو ملوث ہیں۔ مزمل ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مساجد کی شہادت اور مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری ہرگز خاموشی اختیار نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 369684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش