0
Tuesday 8 Apr 2014 19:27

پارلیمنٹ ملک کا سب سے معتبر اور مقتدر ادارہ ہے، کسی ادارے کی حرمت پامال نہیں ہونی چاہئے، خواجہ آصف

پارلیمنٹ ملک کا سب سے معتبر اور مقتدر ادارہ ہے، کسی ادارے کی حرمت پامال نہیں ہونی چاہئے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پارلیمنٹ ملک کا سب سے معتبر اور مقتدر ادارہ ہے، لوگ اپنے اداروں کے وقار کا دفاع کرتے ہیں، کوئی ادارہ کسی دوسرے کی حرمت پامال نہ کرے۔ قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تمام ادارے اپنے وقار کا دفاع کرتے ہیں لیکن ایک ادارے کا رکن کھڑا ہو کر اپنے ادارے کے لوگوں کو بدنام کر رہا ہے۔ کوئی ادارہ کسی دوسرے ادارے کی حرمت پامال نہ کرے۔ پارلیمنٹ ملک کا سب سے معتبر اور مقتدر ادارہ ہے۔ کوئی ایسا عمل نہیں ہونا چاہئے جس سے پارلیمنٹ کی توقیر میں فرق آئے۔ پارلیمان کے خلاف باتیں کرکے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے۔ عوام نے اپنے ووٹوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا جب بھی مشکل وقت آیا ہمارے اپنے لوگ ہی ساتھیوں کے خلاف ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 370758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش