0
Saturday 12 Apr 2014 19:34

اسلام اور دہشت گردی دو متضاد چیزیں ہیں،علامہ ریاض شاہ

اسلام اور دہشت گردی دو متضاد چیزیں ہیں،علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے بھارتی ثقافتی یلغار روکنا ہو گی۔ بااختیار طبقہ عوامی مسائل کا احساس کرے اور قومی قیادت ملک کو آزمائشوں کے گرداب سے نکالے۔ پاک چین دوستی عالمی اور علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہو سکتی ہے۔ حکومت آٹے کی قلت کا فوری نوٹس لے۔ اسلام امن و سلامتی کا علمبردار دین ہے۔ اسلام میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتا ہے۔ اسلام اور دہشت گردی دو متضاد چیزیں ہیں۔ مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ قتل ناحق کے خلاف آواز اٹھانا مذہبی راہنماؤں کی ذمہ داری ہے۔ اسلام انسانی جان کی حرمت کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ عالمی امن کے لیے کشمیر، فلسطین، عراق، افغانستان اور شام کے تنازعات کا حل ضروری ہے۔ عالمی امن کے لیے سیرتِ رسولﷺ سے راہنمائی حاصل کی جائے۔ اسلام انسان دوستی اور عظمت آدم کا علمبردار دین ہے۔ انتہاپسندانہ سوچوں کے توڑ کے لیے صوفیاء کے نظریات و افکار کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ امن دوست قوتیں متحد ہو جائیں۔ نفرتوں کا بیوپار اور موت کی سوداگری کرنے والے انسانیت کے نام پر داغ ہیں۔ سچا مسلمان نفرتوں نہیں محبتوں کا پرچار کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 372222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش