0
Saturday 12 Apr 2014 22:32

چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوامی ایکشن کمیٹی

چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوامی ایکشن کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران فقیر شاہ، احسان علی ایڈوکیٹ، وجاہت علی نے دنیور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گرے یا گندم ریٹ گرے گاچارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 15 اپریل تک عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات حل کرے ورنہ حکومتی عہدیداروں کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 15 اپریل کو تمام شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے اس وقت تک جاری رکھے جائینگے جب تک چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔ عمائدین دنیور کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کو یقین دلایا کہ دنیور کے عوام احتجاجی دھرنوں میں بھرپور شرکت کرینگے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اس موقع پر شاہراہ قراقرم بند کرنے کی بھی دھمکی دی گئی اور کہا گیا کہ مذکورہ شاہراہ بند کر کے دھرنے دے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 372258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش