0
Thursday 16 Sep 2010 22:54

پاکستانی مصنوعات،یورپی یونین ٹیرف کم کرنے پر رضامند

پاکستانی مصنوعات،یورپی یونین ٹیرف کم کرنے پر رضامند
 برسلز:اسلام ٹائمز-یورپی یونین پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر رضامند ہو گیا ہے،غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برسلز میں جاری اجلاس میں اصولی طور فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ پاکستان کی مصنوعات کی برآمدات پر ٹیرف ختم یا کم کر دیا جائے۔حتمی فیصلہ یورپی کمیشن کے اکتوبر میں ہونوالے اجلاس میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس کا مقصد پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا کم کرنے ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس میں پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی کو بڑھانے کیلئے ٹیرف میں کمی پر آمادگی ظاہر کر دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلجیم کے دارلحکومت برسلز میں منعقد یورپی یونین میں شامل 27 ممالک کے سربراہان نے سیلاب اور دہشت گردی میں پھنسے ہوئے پاکستان کو یورپی ممالک کی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کیلئے پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔پاکستانی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی یورپین یونین کی جانب سے تجاویز ملنے کے بعد اکتوبر میں کی جائیں گی۔

خبر کا کوڈ : 37322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش